کیا خواتین گھر پر اعتکاف کر سکتی ہیں؟
اعتکاف مسجد کے علاوہ کہیں پر بھی جائز نہیں، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ قرآن میں واضح طور پر سورہ بقرہ آیت 187 میں اس جانب اشارہ ہے۔ البتہ برصغیر میں اہلسنّت خاص طور پر احناف کے ہاں خاتون گھر پر بھی اعتکاف کرتی ہے، اس چیز کو دیکھ کر بعض شیعہ خواتین نے بھی ہم سے اس کی مشروعیت پر سوال کیا، اور بعض تو اپنے گھر میں اعتکاف کے نام پر کسی کمرے میں مقیّد بھی ہو جاتی ہیں۔
شرع میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، گھر پر عبادت تو ہو سکتی ہے لیکن اعتکاف نہیں۔ اور اعتکاف کچھ ایام تک اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کے گھر میں محبوس ہو جانے کا نام ہے۔ رسول اللہ(ص) کے زمانے میں خواتین مساجد میں ہی اعتکاف کرتی تھیں، اگر گھر پر اعتکاف جائز ہوتا تو رسول اللہ(ص) یقینا اس کو بیان فرماتے درحالیکہ عورت کے لئے گھر کو بہتر بھی قرار دیا گیا ہے۔ نیز خود اہلسنّت کے ہاں حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے؛
لا اعتکاف إلا فی مسجد جماعة
یعنی مسجد کے علاوہ کوئی اعتکاف نہیں۔ اس روایت کو بیہقی نے نقل کیا اور البانی نے صحیح کہا۔
غالبا صرف حنفیوں کے ہاں ہی عورت کا گھر پر اعتکاف جائز ہے۔ دیگر مسالک بشمول فقہ جعفریہ میں ایسا بالکل بھی جائز نہیں۔
پس گھر پر اعتکاف مذاق کے سوا کچھ نہیں۔
خاکسار: ابو زین الہاشمی
تحریک تحفظ عقائد شیعہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں