منگل، 28 مارچ، 2017

کیا سمندری کتا اور خنزیر حلال ہیں؟

کیا سمندری کتا اور خنزیر حلال ہیں؟

سوال) کچھ مراجع کے عجیب فتوی میری نظر سے گزرے کہ سمندری کتے اور خنزیر پاک ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کتا اور خنزیر پاک ہو جائے؟
جواب) پانی کے بہت سے جانور جن کو برّی مشابہت کی وجہ سے نام دیا جاتا ہے، جیسے سمندری شیر *Sea Lion* حقیقت میں شیر نہیں ہوتا، لیکن اس کو شیر کہا جاتا ہے۔ اسی طرح سمندری کتا اور سمندری خنزیر ہیں۔۔۔۔ بھلا کتا اور خنزیر جو نجس ہیں، کیا پانی میں رہ سکتے ہیں؟
جب نہیں رہ سکتے تو پانی میں جو جانور رہتا ہے وہ یقینا کتا یا خنزیر نہیں ہے۔ ایسے جانور پاک ہیں چاہے ان کی شکل برّی جاندار سے کیوں نہ ملتی ہوں۔۔۔ پانی میں مستقل رہنا ان کے پاک ہونے کا سبب ہے
یاد رہے کہ یہ بحث ان کے پاک ہونے یا ناپاک ہونے سے ہے، ان کے حلال ہونے سے نہیں۔ سمندری جاندار میں صرف چھلکے والی مچھلیاں اور جھینگے حلال ہیں۔ باقی کوئی جاندار حلال نہیں۔
سید جواد حسین رضوی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں