٭مومن کیسے مومن بنتا ہے؟٭
امام رضا(ع): "مومن تب تک مومن نہیں بنتا جب تک تین خصلتیں اس میں نہ ہوں، ایک خصلت اپنے رب کی، دوسری اپنے نبی کی اور تیسرے اپنے ولی (امام) کی۔
جو رب کی خصلت ہے وہ یہ ہے کہ (لوگوں کے) اسرار اور عیوب کی پردہ پوشی کرے، نبی کی خصلت یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرے، اور ولی کی خصلت یہ ہے کہ مصیبتوں اور سختیوں میں صبر کرے۔"
حدیث کا ماخذ اور اسناد:
یہ حدیث کتاب التمحیص میں ہے، یہ کتاب غیبت صغری کی ان چند کتب میں سے ہے جو ہمارے پاس صحیح سلامت پہنچی ہیں۔۔۔ اس کا مؤلف محمد بن ھمام الاسکافی امام زمانہ عج کے نائبین کے اصحاب میں سے تھے۔
اس حدیث کو شیخ کلینی نے بھی کم و بیش زیادہ الفاظ کے ساتھ کافی میں اس سند کے ساتھ نقل کیا ہے؛
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُنْدَارَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَهْلِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الدِّلْهَاثِ مَوْلَى الرِّضَا ع قَالَ سَمِعْتُ الرِّضَا ع
شیخ صدوق نے معانی الاخبار اور امالی میں اس سند کے ساتھ اس روایت کو نقل کیا؛
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْكُوفِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ زِيَادٍ الْآدَمِيِّ عَنْ مُبَارَكٍ مَوْلَى الرِّضَا عَلِيِّ بْنِ مُوسَى
جبکہ شیخ صدوق نے ہی خصال میں اپنے والد کے ذریعے احمد بن ادریس سے نقل کیا؛
حَدَّثَنَا أَبِي رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِدْرِيسَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ الدِّلْهَاثِ مَوْلَى الرِّضَا ع
جبکہ عیون اخبار الرضا اور صفات الشیعہ میں اپنے والد کے ذریعے محمد بن یحیی العطار سے نقل کیا؛
أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارِ عَنْ سَهْلِ بْنِ زِيَادٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ الدِّلْهَاثِ مَوْلَى الرِّضَا ع قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ ع
پس یہ روایت متعدد طرق سے مروی ہے اور وثوق صدوری فراھم کرتا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو صحیح معنوں میں مومن بننے کی توفیق عنایت فرمائے۔
سید جواد حسین رضوی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں