٭رمضان کی ستائیسویں شب کی فضیلت٭
رمضان کی ستائیسویں شب بھی مبارک راتوں میں سے ایک ہے۔ اس رات غسل کرنے کی تاکید وارد ہوئی ہے چنانچہ حدیث ہے؛
رويناه بإسنادنا إِلى حنان بن سدير من كتاب النهديّ، عن ابن أَبي يعفور، عن أَبي عبد اللَّه عليه السلام قال: سألته عن الغسل في شهر رمضان، فقال: اغتسل ليلة تسع عشرة، و إِحدى و عشرين، و ثلاث و عشرين، و سبع و عشرين، و تسع و عشرين
عبداللہ بن ابی یعفور امام صادق(ع) سے رمضان کے مہینے میں غسل کے بارے میں پوچھتے ہیں، تو آپ ع فرماتے ہیں کہ انیسویں، اکیسویں، تئیسویں، ستائیسویں اور انتیسویں شب کو غسل کرو۔
(الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)، ج1، ص: 400)
اس کے علاوہ اس شب کے متعلق متعدد دعائیں نقل ہوئی ہیں جن کا ذکر یہاں طولانی ہوگا، جو پڑھنا چاہتے ہیں وہ مفاتیح الجنان میں ملاحظہ کریں۔
البتہ اس دن ہمیں ایک دعا ملتی ہے جس میں اس کے بھی لیلۃ القدر ہونے کی طرف اشارہ ہے؛
اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي فِيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَ صَيِّرْ أُمُورِي فِيهِ مِنَ الْعُسْرِ إِلَى الْيُسْرِ، وَ اقْبَلْ مَعاذِيرِي وَ حُطَّ عَنِّي الْوِزْرَ، يا رَءُوفاً بِعِبادِهِ الصَّالِحِين
"اے اللہ مجھے اس میں لیلۃ القدر کا فضل عطا کر، اور اس میں میرے امور کو تنگی سے آسانی میں تبدیل فرما، میرے عذر کو قبول کر اور مجھ سے گناہوں کو جھاڑ دے۔ اے وہ ذات جو اپنے نیک اور شائستہ بندوں کے ساتھ مہربان ہے"۔
(الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)، ج1، ص: 403)
مذکورہ دعا کو علامہ مجلسی نے بحارالانوار میں بھی نقل کیا ہے جو جدید طبع کے مطابق جلد 98 میں درج ہے۔
اللہ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے!
خاکسار: ابو زین الہاشمی
تحریک تحفظ عقائد شیعہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں